128 qabr par mitti dalna
بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ
🌎 پــیـغـام گروپ شــیـرور 🌎
⬇️ مـســـــــــئلہ ⬇️
قبر میں تین مشت مٹی ڈالتے وقت دعا کا مسئلہ
سوال نمبر ( ۱۲۸)
تدفین کے وقت تین مشت مٹی ڈالنے اور پہلی مرتبہ میں منھا خلقناكم اور دوسری مرتبہ میں وفیھا نعیدکم اور تیسری مرتبہ میں ومنها نخرجکم تارةً أخرى پڑهنے کا کیا ثبوت ہے؟
📚 الجواب وبالله التوفیق 📚
جواب:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازہ پر نماز پڑھی اور چار تکبیرکہی پھر قبر کے پاس آئے اور اس پر سر کی جانب سے تین مشت مٹی ڈالی (معجم الأوسط 4673)
حضرت ابو امامہ رض فرماتی ہیں کہ جب حضرت ام کلثوم رض کو قبر میں ڈالا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے {منها خلقناكم وفيها نعيدكم، ومنها نخرجكم تارة أخرى} کی تلاوت فرمائی. (مسند احمد 22187)
فقہاء کرام نے ان احادیث سے استدلال کیا ہے کہ تدفین کے وقت تین مشت مٹی ڈالنامستحب ہے اور پہلی مرتبہ میں منھا خلقناكم اور دوسری مرتبہ میں وفیھا نعیدکم اور تیسری مرتبہ میں ومنها نخرجکم تارةً أخرى پڑهنا ہے مسنون ہے (المجموع 5/239)
۱/ شعبان ۱٤٤۲ ھجری
14/ مارچ ۲۰۲۱ عیسوی
بــــروز:اتوار
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
والات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں
+919916131111
+918095734760
🎈 مــنـجــانـب:🎈
ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل
تـــرجـــمــہ
بزبـان ناخـدا پیغام گروپ شـیرور
Masha allah
ReplyDelete