20 HAMILA AWR DOODH PILANE WALI AWRAT KE ROZAWN KA MASLA
بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ
🌎 پــیـغـام گروپ شــیـرور 🌎
⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️
حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے روزوں کا مسئلہ
سوال نمبر ( ۲۰ )
حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتوں کے روزوں کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ عورتیں روزہ چھوڑ سکتی ہیں ؟
📚 الجواب وبالله التوفیق 📚
جواب:حضرت انس رض فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت دی ہے (سنن ترمذی:751)
حدیث پاک سے پتہ چلاکہ حاملہ یا دودھ پلانے عورت کیلئے یہ اجازت ہے کہ وہ مشقت کے وقت روزہ چھوڑ دے. جس کی تفصیل یہ ہے، کہ
١- اگر روزہ رکھنے سے اسے اپنی ذات کو نقصان پہنچنے کا خوف ہو ، یااپنے ساتھ ساتھ بچہ اورحمل کوبھی تکلیف کا اندیشہ ہوتو اس صورت میں وہ روزہ ترک کرے گی اور بعد میں اس پر صرف اس روزے کا قضا کرنا لازم ہوگا.
٢- اگر روزہ رکھنے سے اپنے بچے کو کوئی تکلیف ہونے کا خدشہ ہو اور اپنی ذات کوکسی قسم کی تکلیف کا اندیشہ نہ ہوتو ان کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہوگی. اور بعد میں چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا کرے گی اور ہر روزے کے بدلے ایک مد اناج(جو آج کل کے حساب سے تقریباً 600 گرام چاول کے برابر ہے ) کا فدیہ ادا کرے گی.
(البیان للعمراني 3/473-474)
(حاشیۃ البیجوری1/446)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
۲۳/ رمضان ١٤٤١ ھجری
۱٦ / مئ ۲۰۲۰ عیسوی
بروز:ســنــیــچــر
سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں
⬇️⬇️⬇️⬇️
+919916131111
+918095734760
مــنـجــانـب
ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:
تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــروپ شـــیـرور
👇👇👇
PAIGAAM GROUP SHIROOR
Comments
Post a Comment