Posts

Showing posts from March, 2021

31 MASBOOK MUSALLI KE LIYE DUA-E-ISTIFTAH KA MASLA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ مسبوق مصلی کیلئے دعاء استفتاح کا مسئلہ اور اس کا حکم سوال نمبر (  ۳۱ ) اگر کوئی شخص امام کے ساتھ اخیر تشھد میں آکر ملے اب مسبوق اپنی نماز کے لیے جب کھڑا ہو تو دعائے استفتاح پڑھے گا یا نہیں؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:اگر مسبوق امام کے ساتھ تشہد اخیر میں بیٹھ جائے پھر اپنی بقیہ رکعت مکمل کرنے کیلئے کھڑا ہوجائے تو توجیہ نہیں پڑھے گا اسلئے کہ توجیہ کا وقت اور اس کی جگہ ختم ہوگیا ہے۔ قال العلامة عمیرةﻗﻮﻝ اﻟﻤﺘﻦ: (ﺩﻋﺎء اﻻﻓﺘﺘﺎﺡ) ﻟﻮ ﺗﻌﻮﺫ ﻗﺒﻠﻪ ﻭﻟﻮ ﺳﻬﻮا ﻟﻢ ﻳﻌﺪ ﺇﻟﻴﻪ ﻭﻻ ﻳﻔﻌﻠﻪ اﻟﻤﺴﺒﻮﻕ ﺇﺫا ﺃﺩﺭﻙ اﻹﻣﺎﻡ ﻓﻲ اﻟﺘﺸﻬﺪ ﻭﻗﻌﺪ ﻣﻊ اﻹﻣﺎﻡ ﺛﻢ ﻗﺎﻡ ﺑﻌﺪ ﺳﻼﻣﻪ  (حاشيتا القليوبي وعميرة:1/413) ➖ ➖➖➖➖➖➖➖➖ ۹ / شوال ١٤٤١ ھجری ۱ / جون ۲۰۲۰ عیسوی بروز:پــــــــــــــــیر سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــر...

30 RAMZAN K FARZ ROZE BAKI HO PHIR BHI SUNNAT ROZE RAHKHNE KA HUKM

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ مسئلہ فرض روزوں کی قضا اور سنت روزے سوال نمبر (  ۳۰ ) سوال:اگرکسی کے ذمہ رمضان کے فرض روزے باقی ہوں توایسے مرد اور عورت کے لیے سنت روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚 جواب:۔ اگر کسی کا رمضان کا روزہ کسی عذرکی وجہ سے چھوٹ گیا ہوتواس کی قضاء سے پہلے سنت روزہ رکھنا مکروہ ہے. اور اگر بغیر عذر کے چھوٹ گیا ہے تواس کی قضاء سے پہلے سنت روزہ رکھنا جائز نہیں ہے. لہذا رمضان کے باقی روزہ کی قضاء جس قدر جلدی ہوسکے کرلینی چاہیے. اور دوسرا رمضان آنے سے پہلے ہی اس ذمہ داری سے فارغ ہونے کا اہتمام کرنا چاہیے.  (نھایۃ المحتاج:3/ 174) ➖ ➖➖➖➖➖➖➖➖ ۶/ شوال ١٤٤١ ھجری ۳۰/ مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز:ســـنیــــچـــر سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــروپ شـــیـرور 👇👇👇      PAI...

29 RAMZAN KE QAZA ROZE AWR SHAWWAL KE SUNNAT ROZE

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ مسئلہ: رمضان کے قضا روزے اور شوال کے سنت روزوں کی نیت کے بابت    سوال نمبر (  ۲۹ ) اگرکوئی شخص شوال کے روزوں کے ساتھ رمضان کے قضا روزہ کی بھی نیت کرے تو کیا شوال کے روزہ کے ساتھ رمضان کے روزہ کی قضاء بھی درست ہوگی؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:اکثر فقہاء کے مطابق شوال کے روزے کے ساتھ اگر کوئی رمضان کے روزوں کی قضاء کی نیت کرے تو دونوں روزے حاصل ہونگے.اور ثواب بھی ملے گا. لیکن کامل ثواب نہیں ملے گا اس لئے دونوں روزے الگ الگ رکھنا افضل ہے. البتہ بعض فقہاء نے قضاء روزہ کے ساتھ سنت روزہ کے حاصل نہ ہونے کا حکم لگایا ہے. (حاشیۃ الجمل:3/470) اعانة الطالبين 252/2) ➖ ➖➖➖➖➖➖➖➖ ۴ / شوال ١٤٤١ ھجری ۲۷ / مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز: بـــــــــــدھ سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــروپ...

28 SHAWWAL KE 6 ROZE

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ مسئلہ: شوال کے چھ روزوں کے بابت حکم سوال نمبر (  ۲۸ )  شوال کے چھ روزے رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اور اس کی کیا فضیلت ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚   جواب:۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے رمضان کے روزے رکھنے کے بعد شوال کے چھ/ 6 روزے رکھے تو گویا اس نے زمانہ بھر کے روزے رکھے. (مسلم:1164) جس کا مطلب یہ ہے رمضان کے تیس اور شوال کے چھ روزوں کی تعداد چھتیس (36) ہوتی ہے اور اللہ تعالی ایک نیکی کا اجر دس گنا بڑھا کر دیتے ہیں.اس اعتبار سے جس نے چھتیس روزے رکھے گویا اس نے سال کے تین سو ساٹھ دن روزے رکھے. لہذا جو ہر سال کے چھتیس روزے کا اہتمام کرے گویا ثواب کے اعتبار سے پوری زندگی روزے رکھنے کے قائم مقام ہوگا.فقہاء نے مذکورہ حدیث کی بنیاد پر شوال کے چھ روزوں کا استحباب نقل کیا ہے. نیز ان روزوں کو مسلسل رکھنا افضل ہے. اگر مسلسل رکھنا ممکن نہ ہو تو شوال کے پورے مہینہ می...

27 EID SE PAHLE YA BAD KI SUNNAT NAMAZ

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ عید سے قبل یا بعد کی سنت نماز کا مسئلہ سوال نمبر ( ۲۷ )  نماز عید سے پہلے اور بعد میں کسی سنت نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚   جواب:امام کے علاوہ دیگر مقتدیوں کے لئے نماز عید سے پہلے اور بعد میں مطلقا سنت نماز یا اشراق و چاشت پڑھنا جائز ہے.البتہ مسجد یا عیدگاہ میں امام کے حاضر ہونے سے پہلے پہلے تک درست ہے.اور امام کے لئے نماز عید سے پہلے اور بعد میں کسی قسم کی سنت نماز ادا کرنا مکروہ ہے.واضح رہے کہ خصوصیت کے ساتھ عید سے پہلے اور بعد میں کوئی سنت ثابت نہیں ہے (المجموع 21/5)  (مغني المحتاج،1/536) ➖ ➖➖➖➖➖➖➖➖ ۳۰ / رمضان ١٤٤١ ھجری ۲۳/ مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز: ســـنیـــــچـــر سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــروپ شـــیـرور 👇👇👇      PAIGAAM G...

26 DO (2) MARTABA EID KI NMAZ PADHNE KA MASLA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ حضر میں نماز عید ادا کر لے پھر کسی دوسری جگہ چلا جائے تو اس کے لئے نماز عید کا مسئلہ ہوگا سوال نمبر ( ۲۶) اگر کوئی شخص ایک مرتبہ نماز عید ادا کرے پھر وہ کسی دوسری جگہ چلا جائے تواس کے لئے نماز عید کے اعادہ کا کیا حکم ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:۔ اگر کوئی ایک مرتبہ کسی علاقہ میں نماز عید ادا کرنے کے بعد کسی  ایسے علاقہ کی طرف منتقل ہوجائے جہاں دوسرے دن عید ہے تو ایسے شخص کے اس علاقہ والوں کے ساتھ نماز عید ادا کرنا سنت ہے جیسا کہ کوئی شخص کسی علاقہ سے نماز مغرب پڑھ کر کسی دوسرے علاقہ میں چلا گیا جہاں اس کے جانے کے بعد غروب ہو رہا ہے تو اس علاقہ کا اعتبار کرتے ہوئے نماز مغرب ادا کرنا واجب ہے۔ (فلو سافر إلى) محل (بعيد من محل رؤيته) من صام به (وافق أهله في الصوم آخرا فلو عيد) قبل سفره (ثم أدركه) بعده.اعادہ (قوله: أيضا فلو سافر إلى بعيد. . . إلخ) لا يختص هذا بالصوم بل يجري في غيره أيضا على المعتمد حتى لو صلى الم...

25 SADQA-E-FITR KO MUAKKHAR KARNE KI GUNJAISH

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ صدقئہ فطر کو مؤخر کرنے کی گنجائش سوال نمبر ( ۲۵ ) اگرکوئی شخص صدقہ فطر اپنے قریبی رشتہ دار کو دینا چاہتا ہے اور اس قریبی رشتہ دار کوعید کے روز کے بعد ہی دینا ممکن ہو تو اتنی تاخیر کی گنجائش ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚   جواب:صدقہ فطر عید کی نماز سے پہلے ادا کرنا افضل ہے.اور عید کی نماز کے بعد سے غروب تک موخر کرنا مکروہ ہے. اور عید کا دن گذرنے تک تاخیر کرنا حرام ہے. لہذا کسی قریبی رشتہ دارکے انتظار میں نمازعید کے بعد عید کا دن ختم ہونے تک انتظار کرنا مسنون ہے. لیکن عید کا دن گذرنے تک موخر کرنا جائز نہیں ہے. البتہ اس صورت میں رشتہ دار کی طرف سے کسی کو وکیل بنا کر صدقہ فطر عید کے روز ہی اس کے حوالہ کیا جائے کہ وہ بعد میں مستحق کو صدقہ فطر سپرد کردے (تحفۃ المحتاج:1/478) ➖ ➖➖➖➖➖➖➖➖ ۲۸/ رمضان ١٤٤١ ھجری ۲۱/ مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز: جــمـــعــــرات سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +91809573...

24 AWRATAW KE LIYE EID KI NAMAZ KA MASLA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ عورتوں کے لئے عید کی نماز کا مسئلہ سوال نمبر ( ۲۴ ) عورتوں کے لئے عید کی نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:عورتوں کے لیے عید کی نماز سنت ہے. البتہ عورتیں نماز عید اپنے گھروں میں اداکریں گی. نیز اگرکسی گھر میں عورتیں جماعت کے ساتھ نماز عید ادا کریں تو اس کی بھی گنجائش ہے. البتہ نماز میں عورت امام اپنی آواز کو پست کریں گی تاکہ اجنبی مرد اس کی آواز نہ سن سکے. نیز عورتوں کے لئے باجماعت نماز ادا کرتے وقت خطبہ مشروع نہیں ہے.ہاں اگر کوئی عورت وعظ ونصیحت کرئے تو کوئی حرج نہیں ہے. وتشرع ایضا للمنفرد.. والمراۃ….والمسافر۔ (الاقناع:1/258) یکرہ الحضور لذوات الھیئات ولو عجائز وللشابات وان کن مبتذلات بل یصلین فی بیوتھن ولا باس بجماعتھن…..ولاخطبة له … ای ولا لجماعة النساء….. فلو قامت واحدۃ منھن وظتھن بلا باس. (حاشیة الشروانی والعبادی:3/40) ➖ ➖➖➖➖➖➖➖➖ ۲۸/ رمضان ١٤٤١ ھجری ۲۱/ مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز: جــمـــعــــرات ...

23 LOCKDOWN (CURFEW) ME EID KI NAMAZ

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ لوک ڈاؤن (کرفیو) میں عید کی نماز سوال نمبر (  ۲۳ ) کیا عید کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے یا تنہا گھر پر پڑھ سکتے ہیں ؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:دراصل عید کی نماز سارے علاقہ والوں کا ایک جگہ جمع ہو کر پڑھنا مسنون ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اگر عید کی نماز مساجد یا عیدگاہ میں ادا کرنے پر حکومت کی طرف سے پابندی رہی تو اس صورت میں لوگوں کو چاہیے کہ موجودہ قانون کے مطابق بقیہ فرض نمازوں کی طرح گھروں میں چار پانچ افراد مل کر جماعت کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کریں، اگر گھر میں صرف دو لوگ ہوں یا صرف میاں بیوی ہو تب بھی عید کی نماز باجماعت ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ اور اگر امام خطبہ دے سکتا ہو تو نماز کے بعد دو خطبہ دینا سنت ہے۔ اگر کوئی عید کی نماز تنہا ادا کر رہا ہو تو اس وقت خطبہ دینامشروع نہیں ہے۔  امام بجیرمی رحمة الله علیه فرماتے ہیں: قَوْلُهُ: سُنَّةٌ مُؤَكَّدَةٌ أَيْ فَيُكْرَهُ تَرْكُهَا .... وَتُسَنُّ جَمَاعَ...

22 BERON MULK KE SUKKAN KE LIYE APNE WATAN E ASLI ME SADQA-E-FITR NIKALNE KA MASLA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ بیرون ملک کے سکان کے لئے اپنے وطن اصلی میں صدقئہ فطر نکالنے کا مسئلہ سوال نمبر (  ۲۲  ) جو لوگ بیرون ملک یا بیرون شہر برسر روزگار مقیم ہیں وہ اپنا صدقہ فطر وطن اصلی میں نکالیں گے یا اقامت کی جگہ پر نکالنا ضروری ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب: جو شخص رمضان کے آخری دن کے غروب کے وقت جہاں مقیم ہے اس کے لئے اپنا صدقہ فطر نکالنےکے لئے اسی جگہ کا اعتبار ہوتا ہے. لہذا جو لوگ برسر روزگار بیرون ملک یا بیرون شہر مقیم ہیں وہ اپنا صدقہ فطر اسی جگہ پر ادا کریں گے. البتہ اگر اس جگہ پر صدقہ فطر لینے والے موجود نہ ہوں تو پھر کسی قریبی دوسری جگہ یا اپنے وطن اصلی میں منتقل کرسکتے ہیں۔  (المجموع 225/6) ➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ۲۵/ رمضان ١٤٤١ ھجری ۱۸/ مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز: پــــــــــــیر سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـ...

21 SADQA-E-FITR KA MASLA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ صدقئہ فطر کا مسئلہ سوال نمبر (  ۲۱  ) صدقہ فطر کا کیا حکم ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚   جواب:حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مسلمان مرد عورت ، آزاد و غلام پر رمضان کے( روزہ ختم ہونے پر) ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو فرض کیا ہے۔  (بخاری:1506) اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے ہر فرد کی طرف سے ایک صاع اناج .(چاول یا گہیوں) صدقہ فطر نکالنا فرض قرار دیا ہے۔ البتہ صاع کی مقدار میں اہل علم کے درمیان اختلاف ہے. جس کا حاصل یہ ہے کہ ایک صاع 2100/گرام سے 2400/گرام کے درمیان رہتا ہے. بہتر یہ ہے کہ زیادہ مقدار میں ہی صدقہ فطر نکالا جائے. (المجموع;6/85) (الفقه المنهجي 1/ 230 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ۲٤/ رمضان ١٤٤١ ھجری ۱۷/ مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز:اتـــــــــوار سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:...

20 HAMILA AWR DOODH PILANE WALI AWRAT KE ROZAWN KA MASLA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے روزوں کا مسئلہ سوال نمبر ( ۲۰ ) حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتوں کے روزوں کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ عورتیں روزہ چھوڑ سکتی ہیں ؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:حضرت انس رض فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت دی ہے  (سنن ترمذی:751) حدیث پاک سے پتہ چلاکہ حاملہ یا دودھ پلانے عورت کیلئے یہ اجازت ہے کہ وہ مشقت کے وقت روزہ      چھوڑ دے. جس کی تفصیل یہ ہے، کہ ١- اگر روزہ رکھنے سے اسے اپنی ذات کو نقصان پہنچنے کا خوف ہو ، یااپنے ساتھ ساتھ بچہ اورحمل کوبھی تکلیف کا اندیشہ ہوتو اس صورت میں وہ روزہ ترک کرے گی اور بعد میں اس پر صرف اس روزے کا قضا کرنا لازم ہوگا. ٢- اگر روزہ رکھنے سے اپنے بچے کو کوئی تکلیف ہونے کا خدشہ ہو اور اپنی ذات کوکسی قسم کی تکلیف کا اندیشہ نہ ہوتو ان کو روزہ نہ رکھنے کی اج...

19 LOCKDOWN ME YETIKAF KA MASLA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ لاک ڈاون میں اعتکاف کا مسئلہ سوال نمبر (  ۱۹ ) لاک ڈاؤن کی وجہ سے مردوں کے لیے گھروں میں اعتکاف کرنے کا کیا مسئلہ ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:اعتکاف کے صحیح اور درست ہونے کے لیے شرعی مسجد کا ہونا ضروری ہے مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ اعتکاف کرنا درست نہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں اکثر جگہوں پر لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے مساجد میں جمع ہونا قانوناً جرم ہے۔ اس لیے محلہ یا گاؤں میں سے اگر کوئی ایک یا دو افراد مسنون اعتکاف کرلے تو یہ سنت ادا ہوگی۔ چونکہ اعتکاف کا اہم مقصد لیلۃ القدر کی تلاش اور جستجو ہے اس لیے بقیہ تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں عبادتوں میں مشغول رہیں۔ واضح رہے کہ اگر کوئی مرد گھر میں اعتکاف کی نیت کرے تو اس کا اعتکاف درست نہیں ہوگا۔ علامہ خطیب شربيني رحمة الله علیه فرماتے ہیں: وَالِاعْتِكَاف سنة مُؤَكدَة وَهِي (مُسْتَحبَّة) أَي مَطْلُوبَة فِي كل وَقت فِي رَمَضَان وَغَيره بِالْإِجْمَاع ولإطلاق الْ...

18 ROZE KI HALAT ME GUSL KARNA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ روزہ کی حالت میں غسل سوال نمبر ( ۱۸ ) روزہ کی حالت میں ٹھنڈک حاصل کرنے یا بدن کی صفائی کے لیے مطلق غسل کرنے کا کیا حکم ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚 روزہ کی حالت میں بغیر کسی سبب کے صرف ٹھنڈک حاصل کرنے یا صفائی ستھرائی کے لیے غسل کرنا جائز ہے. لیکن صبح صادق سے پہلے کرلینا بہتر ہے اس لئے کہ اگر غسل کے دوران پانی کان کے اندر چلاجائے توروزہ باطل ہوگا۔اسی طرح غوطہ لگاکر غسل کرنے یا تیرنے کی صورت میں پانی کان کے اندر چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔لہذا تیرنے اور غوطہ لگانے کی صورت میں پانی کان کے اندر چلے جانے سے بچنا مشکل ہوتو غوطہ لگانا اورتیرنا حرام ہے امام رملی رحمة الله عليه فرماتے: ولو سبق ماء المضمضة أو الاستنشاق إلى جوفه المعروف أو دماغه (فالمذهب أنه بالغ) في ذلك (أفطر) لأن الصائم منهي عنها… ﻣﺎء اﻟﻐﺴﻞ ﻣﻦ ﺣﻴﺾ ﺃﻭ ﻧﻔﺎﺱ ﺃﻭ ﺟﻨﺎﺑﺔ ﺃﻭ ﻣﻦ ﻏﺴﻞ ﻣﺴﻨﻮﻥ ﻓﻼ ﻳﻔﻄﺮ ﺑﻪ ﻛﻤﺎ ﺃﻓﺘﻰ ﺑﻪ اﻟﻮاﻟﺪ ﺭﺣﻤﻪ اﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﻭﻣﻨﻪ ﻳﺆﺧﺬ ﺃﻧﻪ ﻟﻮ ﻏﺴﻞ ﺃﺫﻧﻴﻪ ﻓﻲ اﻟﺠﻨﺎﺑﺔ ﻭ...

17 ROZE KI HALAT ME DWA WA SURME KA ISTIMAL

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ روزہ کی حالت میں دوا و سرمہ کا استعمال سوال نمبر ( ۱۷ ) روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنے اور سرمہ لگانے سے روزہ توٹے گا یا نہیں؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنے اور سرمہ لگانے سے روزہ نہیں توٹے گا کیونکہ آنکھ منفذ مفتوح (یعنی کھلی ہوئی چیزوں) میں داخل نہیں ہے اگرچہ دوائی کا اثر حلق میں پایا جائے ، البتہ روزہ کی حالت میں سرمہ لگانا خلاف اولی ہے. (اعانۃ الطالبین:2/249) (تحفۃ المحتاج:تحفۃ المحتاج :2/403)(فتح العزیز 194/3) (اسنی المطالب 23/3 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ۱۹ / رمضان ١٤٤١ ھجری ۱۲ / مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز:مـــــنـــگل سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــروپ شـــیـرور 👇👇👇      PAIGAAM GROUP SHIROOR  روزہ کی حالت میں دوا و سرمہ...

16 ROZE KI NIYYAT THI MAGAR RAT ME ANKH NA KHULI

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ روزہ کی نیت تھی مگر رات میں آنکھ نہ کھلی سوال نمبر ( ١٦ ) اگر کسی شخص کی رات میں یہ نیت تھی کہ صبح اٹھ کر روزہ رکھوں گا لیکن اس کی آنکھ صبح صادق کے بعد کھلی تو ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے ؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:اگر کسی شخص کی رات میں یہ نیت تھی کہ صبح اٹھ کر روزہ رکھوں گا لیکن وہ صبح صادق (ختم سحری) کے بعد بیدار ہوا تو وہ بغیر کچھ کھائے پیئے سورج غروب (مغرب کی آذان ) تک روزہ کی حالت میں رہے تو اس کا روزہ صحیح ہوگا امام نووی فرماتے ہیں لو نوي ونام ثم انتبه قبل الفجر لم تبطل نيته ولا يلزم تجديدها ولو استمر نومه الي الفجر لم يضره وصح صومه.  (المجموع 295/6) بہتر یہ ہے کہ رمضان میں رات میں سوتے وقت روزانہ نیت کرکے سو جائے تاکہ کبھی ایسا موقع آجائے تو روزہ فوت نہ ہوسکے ➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ۱۸ / رمضان ١٤٤١ ھجری ۱۱ / مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز:پــــــیــــر سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +...

15 ROZE KI HALAT ME BALGAM KA NIGALNA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ روزہ کی حالت میں بلغم کا نگلنا سوال نمبر (  ۱۵ ) کیا بلغم کے نگلنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟       📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:حلق و سینہ کے اندر سے بلغم نکال کر تھوکنے میں کوئی حرج نہیں .اگر بلغم اندر کے اندر چلاجائے تو اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور اگر کوئی شخص بلغم کو نکالے اور اسے باہر پھیکنے پر قدرت کے باوجود نگل جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اگر پھیکنے پر قدرت نہ ہونے کی وجہ سے تھوک نہ پایا تو روزہ باطل نہ ہوگا. (البيان 3 / 505) ➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ۱۷ / رمضان ١٤٤١ ھجری ۱۰ / مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز:اتــــــــوار سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــروپ شـــیـرور 👇👇👇      PAIGAAM GROUP SHIROOR  روزہ کی حالت میں بلغم کا نگلنا    Your browser ...

14 ROZE KI FARZIYAT KA MUNKIR

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️  مسئلہ: روزہ کی فرضیت کا منکر سوال نمبر (  ١٤ ) روزہ کی فرضیت کے منکر کا کیا حکم ہے؟       📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:روزہ کی فرضیت کا منکر اسلام کے دائرہ سے نکل جاتا ہے، لیکن اگر اس کی فرضیت کا تو منکر نہیں ہے مگر روزہ نہیں رکهتا ہے تو ایسا شخص فاسق ہے بعض ائمہ کے نزدیک اس کو قید میں رکھ کر روزہ رکهوایا جائے گا۔ (مغني المحتاج 420/1) ➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ١٦ / رمضان ١٤٤١ ھجری ۹ / مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز:ســنیـــچــر سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــروپ شـــیـرور 👇👇👇      PAIGAAM GROUP SHIROOR  مسئلہ: روزہ کی فرضیت کا منکر    Your browser does not support the audio element.

13 ROZE KI HALAT MEN DANT ME DAWA RAKHNA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ روزے کی حالت میں دانت میں دواء رکھنے کا مسئلہ  سوال نمبر (  ۱۳ ) روزے کی حالت میں سخت دانت کا درد ہو تو ایس حالت میں کیا دانت میں کوئی دوائی رکھ سکتے ہیں؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  دانت درد کے لیے جو دوائیں استعمال ہوتی ہے عام طور پر وہ دوائیں ذائقہ دار ہوتی ہے اور روزے دار کے لیے بلا ضرورت شدیدہ کے ذائقہ دار چیزوں کا استعمال کرنا مکروہ ہے۔ ہاں اگر بہت زیادہ درد کے سبب دانت پر دوائی رکھ کر علاج ممکن ہو تو اس بات کا احتیاط کرتے ہوئے استعمال کرسکتے ہیں کہ دواء کا ذائقہ حلق میں نہ جائے اگر دوا لگانے کے بعد اس کا اثر پیٹ میں چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔لہذا محض دوا کے استعمال کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا البتہ دواء لعاب کے ساتھ مل کر حلق کے نیچے اتر جائے تب بھی روزہ فاسد ہوجائے گا۔ أَوْ ابْتَلَعَ رِيقَهُ مَخْلُوطًا بِغَيْرِهِ) الطَّاهِرِ كَصِبْغِ خَيْطٍ فَتَلَهُ بِفَمِهِ (أَوْ) ابْتَلَعَهُ (مُتَنَجِّسًا)بِدَمٍ أَو...

12 SAFAR KE IRADE SE ROZA NA RAKHNA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ سفر کا ارادہ اور روزہ  سوال نمبر (  ۱۲  ) اگر کسی شخص کا صبح صادق کے بعد سفر کا ارادہ ہو تو اس ارادے کی وجہ سے ایسے شخص کو اس دن کا روزہ نہ رکھنا جائز ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚 جواب :اللہ رب العزت کاارشادہے: فمن شھدمنکم الشھر فلیصمه  (البقرہ:158) اس آیت کے ضمن میں امام رازی فرماتےہیں. روزہ اس شخص پر فرض ہے جو روزہ کے وقت مقیم ہو مسافرنہ ہو. (احکام القرآن 1/256) لہذا جو روزہ کی ابتداء کے وقت مقیم ہوگا اس پر روزہ رکھنا فرض ہوگا. اگر صبح صادق کے بعد سفر کا ارادہ ہو تو اس ارادہ سفر کی بناء پر روزہ چھوڑنا جائز نہیں ہے ، اس لیے کہ سفر میں روزہ نہ رکھنے کے جواز کے لیے یہ شرط ہے کہ صبح صادق سے پہلے پہلے ہی اپنے گاوں کی ابادی چھوڑدے، اس لیے اگر کسی کا صبح صادق کے بعد سفر کا ارادہ ہو تو روزہ رکھے پھر دوران سفر روزہ مشکل معلوم ہوتو روزہ توڑ دے اور بعد میں قضاء کرلے. (تحفة المحتاج مع حواشى 522/3) (كتاب الام 256/3)...

11 ROZE KI HALAT ME KHUSHBU ISTIMAL KARNA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ روزے کی حالت میں خوشبو استعمال کرنے کا مسئلہ سوال نمبر ( ۱۱ ) روزہ کی حالت میں عطر یا کوئی خوشبو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب:روزہ کی حالت میں خوشبو کا استعمال کرنا جائز ہے البتہ بہتر اور اولی یہ ہے کہ روزے کی حالت میں خوشبو کا استعمال نہ کریں چونکہ اس سے ایک قسم کی راحت حاصل ہوتی ہے، جو روزہ کی حکمت کے خلاف  ہے. معلوم رہے کہ روزے کی حالت میں خوشبو کے  استعمال کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ علامہ زکریا انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : و) ينبغي له كف (النفس عن الشهوات) التي لا تبطل الصوم كشم الرياحين والنظر إليها ولمسها لما في ذلك من الترفه الذي لا يكاسب حكمة الصوم ويكره ذلك (أسنى المطالب : ٤٢٢/١) علامہ خطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : و) ليصن (نفسه) ندبا (عن الشهوات) التي لا تبطل الصوم من المشمومات والمبصرات والملموسات والمسموعات كشم الرياحين والنظر إليها ولمسها وسماع الغناء لما في ذلك م...

10 DAWRAN-E-NAMAZ QURAAN DEKH KAR PADHNA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ مسئلہ:دوران نماز قرآن دیکھ کر پڑھنا    سوال نمبر (  ١٠ ) تراویح کی نماز میں قرآن مجید دیکھ کر نماز پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚   جواب:تراویح کی نماز میں امام کے لیے یا کسی تنہا نماز پڑھنے والے شخص کے لیے قرآن کریم موبائیل یا مصحف میں دیکھ کر پڑھنا جائز ہے. قرآن مجید دیکھ کر پڑھنے سے نماز باطل نہیں ہوگی. البتہ اس بات کا خیال رہے کہ قرآن دیکھ کر پڑھنے سے عمل کثیر یعنی زیادہ حرکت نہ ہونے پائے۔ چونکہ عمل کثیر سے نماز باطل ہوجائے گی۔ ﻟﻮ ﻗﺮﺃ اﻟﻘﺮﺁﻥ ﻣﻦ اﻟﻤﺼﺤﻒ ﻟﻢ ﺗﺒﻄﻞ ﺻﻼﺗﻪ ﺳﻮاء ﻛﺎﻥ ﻳﺤﻔﻈﻪ ﺃﻡ ﻻ ﺑﻞ ﻳﺠﺐ ﻋﻠﻴﻪ ﺫﻟﻚ ﺇﺫا ﻟﻢ ﻳﺤﻔﻆ اﻟﻔﺎﺗﺤﺔ ﻛﻤﺎ ﺳﺒﻖ ﻭﻟﻮ ﻗﻠﺐ ﺃﻭﺭاﻗﻪ ﺃﺣﻴﺎﻧﺎ ﻓﻲ ﺻﻼﺗﻪ ﻟﻢ ﺗﺒﻄﻞ  (المجموع:4/95)  علامہ شروانی رحمہ للہ فرماتے ہیں: لو قراء من المصحف و قلب الاوراق احیانا لا تبطل صلاته.  (حواشي الشيرواني مع تحفة المحتاج: ٢٤/٢)  امام ماوردی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: فَلَوْ قَرَأَ فِي صَلَا...

9 AWRAT KA IMAM KO LUQMA DENA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ مسئلہ:عورت کا امام کو لقمہ دینا سوال نمبر (  ٩  ) گھر میں با جماعت نماز ادا کرنے  کی صورت میں امام کو عورت لقمہ دینے کی ضرورت پڑے تو کیا عورت لقمہ دے سکتی ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟       📚 الجواب وبالله التوفیق 📚 جواب:امام مرد ہو یا عورت محرم یا غیر محرم اگر مقتدی عورت امام کو کسی غلطی پر اگاہ کرنا چاہتی ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ عورت اپنے داہنے ہاتھ کی ہتھیلی کو اپنے بائیں ہاتھ کے پشت پر مارے اور اسے غلطی پر آگاہ کرے ایسا کرنے کو  تصفیق کہتے ہیں اور عورت کو اس طرح کرنا مستحب ہے البتہ فتنہ کا اندیشہ نہ ہونے کی صورت میں عورت زبان سے لقمہ دے تو اس کی نماز باطل نہیں ہوگی۔ قال الإمام ابن حجر العسقلاني رحمة الله عليه: وكان منع النساء من التسبيح لأنها مأمورة بخفض صوتها في الصلاة مطلقا لما يخشى من الافتتان ومنع الرجال من التصفيق لأنه من شأن النساء.  (فتح الباري بشرح صحيح البخاري؛٣ /٧٧)  قال الإمام المبارکف...

8 ROZE KI HALAT ME SIGRET AWR BIDI PINE KA HUKM

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ سوال نمبر (  ۸  ) روزہ کی حالت میں سگریٹ اور بیڑی پینے کا کیا حکم ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚   جواب:۔ روزہ کی حالت میں سگریٹ اور بیڑی پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے (حواشى الشروانى 400/2) نهاية المحتاج 169/3) ➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ۹ / رمضان ١٤٤١ ھجری ۲ / مئ ۲۰۲۰ عیسوی بروز:ســنیــــچــر سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــروپ شـــیـرور 👇👇👇      PAIGAAM GROUP SHIROOR  روزہ کی حالت میں سگریٹ اور بیڑی پینے کا کیا حکم ہے؟ Your browser does not support the audio element.

7 ROZE KI HALAT ME KHUN TEST KARNA

  بِـسْـمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيـْمِ    🌎  پــیـغـام گروپ شــیـرور  🌎  ⬇️ عـــنــــــــــوان ⬇️ روزے کی حالت میں خون ٹیسٹ کرنا اور کون دینا سوال نمبر (  ۷  ) روزہ کی حالت میں خون ٹیسٹ اورخون دینے کا کیاحکم ہے؟      📚 الجواب وبالله التوفیق 📚  جواب: حضرت ابن عباس رض فرماتے ہیں کہ کہ اللہ کے رسول صلی الله علیہ وسلم نے روزہ کی حالت میں پچھنا لگایا ( بخاري 1938) مذکورہ حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ روزہ کی حالت میں پچھنا لگاناجائز ہے لہذاپچھنالگانے سےاسکا روزہ نہیں توٹے گا.اسی طرح خون ٹیسٹ یاکسی کوخون دینے کے لئے خون نکالنے سے بھی روزہ نہیں توٹےگا. (المجموع 349/6) ➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ۷ / رمضان ١٤٤١ ھجری ۳۰/ اپریل۲۰۲۰ عیسوی بروز:جــــمـعـرات سوالات کے لیے ان نمبرات کا استعمال کریں ⬇️⬇️⬇️⬇️  +919916131111  +918095734760 مــنـجــانـب ترتیب و پیشکش ادارہ فکرو خبربھٹکل:   تـــرجـــمــہ:پیــغـــام گـــروپ شـــیـرور 👇👇👇      PAIGAAM GROUP SHIROOR  روزے کی حالت میں خون ٹیسٹ کرنا اور کو...